اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنوں کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے اسلام آباد میں تعینات کیے جانے والے پولیس اہلکار رہائش اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث سراپا احتجاج ہیں اور سینکڑوں اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی سے انکار کردیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق اسکولوں اور کالجوں کو خالی کرائے جانے کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے رہائش کا مناسب بندوبست نہیں کیا گیا جس سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
.......
/169